پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن وسیع تر مفاد میں دوبارہ کب اکٹھی ہونگی ؟ پلوشہ خان نے بڑا دعویٰ کردیا

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن وسیع تر مفاد میں دوبارہ کب اکٹھی ہونگی ؟ پلوشہ خان ...
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن وسیع تر مفاد میں دوبارہ کب اکٹھی ہونگی ؟ پلوشہ خان نے بڑا دعویٰ کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے تعلقات کا ایک خاص ماضی ہے ، دونوں جماعتیں وسیع تر مفاد کے ایجنڈے میں دوبارہ اکٹھی ہونگی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں صدارتی معاملے پر اتفاق نہیں ہوا تو کسی معاملے پر اتفاق نہیں ہوگا یہ غلط بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت خود ان کو اتفاق رائے کی طرف دھکیلے گی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے تعلقات کا ایک خاص ماضی ہے ۔پارلیمنٹ کی سیاست اور عوام کے اندر کی سیاست مختلف ہے ۔ دونوں جماعتیں وسیع تر مفاد کے ایجنڈے میں دوبارہ اکٹھی ہونگی ۔

مزید :

قومی -