اورنج ٹرین ٹریک کے نیچے ،مزدور کی پر سرار موت،پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل

اورنج ٹرین ٹریک کے نیچے ،مزدور کی پر سرار موت،پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے ...
اورنج ٹرین ٹریک کے نیچے ،مزدور کی پر سرار موت،پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلشن اقبال کے علاقہ میں اورنج ٹرین کے ٹریک کے نیچے سے 52سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی ۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقہ میں اورنج ٹرین کے ٹریک کے نیچے فٹ پاتھ پر پڑی ہوئی 52سالہ شخص کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر انہوں نے پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی ۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والا حلیے سے مزدور لگتا ہے اور کسی دوسرے شہر سے مزدوری کے لیے آیا ہوگا جوکہ رات کو فٹ پاتھ پر سوگیااس کی موت کی اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

مزید :

جرم و انصاف -