حنیف گل کی جگہ آغاوسیم چیف کمرشل منیجرریلوے تعینات،نوٹیفکیشن جاری

حنیف گل کی جگہ آغاوسیم چیف کمرشل منیجرریلوے تعینات،نوٹیفکیشن جاری
حنیف گل کی جگہ آغاوسیم چیف کمرشل منیجرریلوے تعینات،نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ریلوے میں تبدیلیوں کا آغاز ہو چکا ہے ،بڑے بڑے افسروں کو عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان ریلوے نے حنیف گل کی جگہ آغاوسیم کو چیف کمرشل منیجرریلوے تعینات کر دیا ،ان کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حنیف گل کی چھٹی تاحال منظور نہیں ہوئی،وزیرریلوے کے رویے کے سبب چھٹی مانگنے والے افسرکوعہدے سے ہٹادیاگیا،حنیف گل کوچھٹی ملے گی یا نئی تعیناتی کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
اس حوالے سے حنیف گل نے کہا کہ مجھے چھٹی کی منظوری تک کام کرنے کا حکم ملا ہے جس کی تعمیل کر رہا ہوں لہذا جیسے ہی مجاز حکام چھٹی منظور کریں گے تو رخصت پر چلا جاؤں گا۔
اس کے بعد پاکستان ریلوے کے چیئرمین جاوید انور کا کہنا ہے کہ اگر انہیں چیف کمرشل منیجر حنیف گل کی جانب سے چھٹی کی درخواست ملی تو قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔
گزشتہ روز چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ناروا رویے پر 2 سال کے لیے چھٹی کی درخواست دی تھی،اعلیٰ افسر نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ وزیر ریلوے کا رویہ نان پروفیشنل اور غیر مہذب ہے لہذا ان کے ماتحت کام کرنا ممکن نہیں،درخواست میں تحریر تھا کہ وفاقی وزیر اپنے ویڑن کے مطابق ٹیم بنانے کے مجاز ہیں لہذا انہیں 2 سال کی رخصت دی جائے۔