مریم نوازشریف کی جانب سے سوشل میڈیا پر خاموشی ،آخری ٹویٹ کب کیا گیا؟آپ بھی جانئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جو کہ سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرنے میں مصروف رہتی تھی ،اب ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک مہینے سے ذیادہ وقت ہو گیا ہے خاموشی چھائی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جب سے جیل میں گئی ہے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایسی خاموشی چھائی کہ اس خاموشی کے بادلوں کے سائے اب ڈھلتے نظر نہیں آرہے ،جیل جانے کے بعد مریم نواز کی جانب سے سوشل میڈیا پر بہت کم ٹویٹ کی گئی ہیں ، لیکن ان کی آخری ٹویٹ کب اور کیا تھی آپ بھی جانئے ۔
مریم نواز نے آخری ٹویٹ 24 جولائی 2018 کو عام انتخابات سے ایک روز قبل کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ "ووٹ کو عزت دو" فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے،نکلو اور اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنی تقدیر بدل ڈالو،توڑ ڈالو سب زنجیریں اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دو۔
انشاءاللہ شیر آ رہا ہے۔
یہ مریم نواز کی جیل جانے کے بعد آخری ٹویٹ تھی جس کے بعد ابھی تک ان کے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر خاموشی چھائی ہوئی ہے ۔
واضح رہے اڈیالہ جیل منتقل ہونے کے بعد یہ خبریں بھی زیر گردش رہی ہیں کہ مریم نواز کو اڈیالہ میں نیت کی سہولت دی گئی ہے جس کے بعد یہ گمان کیا گیا تھا کہ جیل میں بھی وہ ٹویٹ کرتی رہیں گی۔