صدارتی انتخاب کے لئے مولانافضل الرحمان کی آصف زرداری سے حمایت کی درخواست

صدارتی انتخاب کے لئے مولانافضل الرحمان کی آصف زرداری سے حمایت کی درخواست
صدارتی انتخاب کے لئے مولانافضل الرحمان کی آصف زرداری سے حمایت کی درخواست

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے صدارتی انتخاب کے دوران ان کی حمایت کی درخواست کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی، مولانا فضل الرحمان نے زرداری ہاو¿س میں آصف زرداری سے ملاقات کے دوران ان سے اعتزاز احسن کو دستبردار کرانے کی درخواست بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سوا ساری اپوزیشن جماعتیں ان کے ساتھ ہیں، اعتزازاحسن کے نام پر اتفاق رائے کے لیے انہوں نے خلوص نیت سے کام کیا ہے تاہم اپوزیشن میں اس نام پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا،ملاقات میں پیپلزپارٹی کی طرف سے خورشید شاہ اور فرحت اللہ بابر جبکہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا عبدالغفورحیدری اور اکرم درانی موجود تھے۔

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان کو مشترکہ اپوزیشن نے صدر کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا لیکن پاکستان پیپلزپارٹی ابھی تک چوہدری اعتزازاحسن کے نام پر بضد ہے،دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عارف علوی منصب صدارت کے لیے امیدوار ہیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد


loading...