اعتزاز احسن اپوزیشن کے صدارتی امیدوار نہیں ہیں بلکہ ۔۔۔رانا ثنااللہ نے خطرناک بات کردی

اعتزاز احسن اپوزیشن کے صدارتی امیدوار نہیں ہیں بلکہ ۔۔۔رانا ثنااللہ نے ...
اعتزاز احسن اپوزیشن کے صدارتی امیدوار نہیں ہیں بلکہ ۔۔۔رانا ثنااللہ نے خطرناک بات کردی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ صدارتی انتخابات میں اعتزاز احسن اپوزیشن کے امیدوار نہیں ، ان کو حکومتی امیدوار کو فائدہ پہنچانے کے لئے لایا گیاہے۔

سماءنیوز کے پروگرام ”آواز “ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ اعتزاز احسن ہر حال میں الیکشن لڑیں گے ۔پیپلز پارٹی اپوزیشن نہیں ہے ،اپوزیشن ہم ہیں یا ہمارے ساتھ ایم ایم اے ہے ۔ پیپلز پارٹی کبھی بھی اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کرے گی ۔ اگر وفاق سندھ میں پیپلز پارٹی کو سہولیات دے گا تو وہ اپوزیشن نہیں کرے گی اور اگر وفاق ان کو سندھ میں تنگ کرے گا تو پھر وہ اپوزیشن کے ساتھ چلے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن کو حکومتی امیدوار کو فائدہ پہنچانے کیلئے لایا گیاہے ۔اعتزاز احسن اپوزیشن کے امیدوار نہیں ہیں، وہ جس کے امیدوار ہیں ا س کے بارے میں قمر زمان کائرہ کو پتہ ہے ۔

مزید : قومی


loading...