مردانہ کمزوری کی دوائی ویاگرا نے 19مردوں کی جان لے لی کیونکہ۔۔۔

مردانہ کمزوری کی دوائی ویاگرا نے 19مردوں کی جان لے لی کیونکہ۔۔۔
مردانہ کمزوری کی دوائی ویاگرا نے 19مردوں کی جان لے لی کیونکہ۔۔۔

  

لندن(نیوز ڈیسک)جنسی طاقت کی دوا”ویاگرا“ مردانہ کمزوری کے شکار بے شمار مردوں کیلئے اُمید کا پیغام ثابت ہوئی ہے مگر تشویشناک بات یہ ہے کہ یہ ننھی سے گولی ہر سال ہزاروں مردوں کی جان بھی لے رہی ہے۔ حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ صرف برطانیہ میں گزشتہ سال 19افراد کی موت ویاگرا کی وجہ سے ہوئی۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی ویاگرا کی وجہ سے اموات کی خبریں سامنے آتی تھیں لیکن گزشتہ سال ان اموات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی وجہ ویاگرا کی عام دستیابی کو قرار دیاجا رہا ہے۔ قبل ازیں ویاگرا صرف ڈاکٹر کے تجویز کردہ نسخے پر حاصل کی جاسکتی تھی لیکن گزشتہ سال قوانین میں کی گئی تبدیلی کے بعد کوئی بھی اسے میڈیکل سٹور سے جا کر خرید سکتا ہے۔

ویاگر کے خطرات پر تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس گولی کے متعدد اقسام کے سائیڈایفکیٹ سامنے آرہے ہیں جن میں سرچکرانا ، یاداشت کی کمزوری ، نیند کی خراب اور دیگر ایسے بے شمار مسائل شامل ہیں۔ ویاگرا کے منفی اثرات کا شکار ہونے والے مردوں کی اکثریت کی عمر 50 سے 60 کی دہائی میں بتائی گئی ہے۔بدقسمتی سے ان معلومات اور اعداد و شمار کو چھپانے کی کوشش ایک عرصے سے جاری ہے تا کہ ویاگرا کی فروخت سے اربوں ڈالر کمانے والوں کی کمائی میں کوئی کمی نا آ جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -تعلیم و صحت -