آدمی کودماغ کا کینسر ہوا تو اس نے بھنگ کا تیل استعمال کرنا شروع کردیا ، اس کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟ دنیا بھر کے ڈاکٹرز حیران پریشان رہ گئے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں ایک آدمی نے اپنے دماغ میں ہونے والے کینسر کا علاج بھنگ کے تیل کے ذریعے کرلیا۔ آدمی کے دماغ میں 12 ٹیومرز تھے جو تین مہینے میں ختم ہوگئے۔
ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والے جارجین گینن نامی آدمی کے دماغ میں کینسر کی 12 رسولیوں کی تصدیق ہوئی تھی ۔ کینسر کی تشخیص کے بعد اس نے دسمبر 2018 میں بھنگ کا تیل استعمال کرنا شروع کیا اور فروری 2019 میں کیموتھراپی کروانا بند کردی۔ بھنگ کا تیل استعمال کرنے کے تین مہینے بعد اس نے ایم آر آئی کرائی تو یہ بات سامنے آئی کہ ٹیومرزبڑھنا بند ہوگئے ہیں ۔ رواں ماہ جب دوبارہ ایم آر آئی کرائی گئی تو اس کا کینسر 95 فیصد تک ختم ہوچکا تھا۔
جارجین گینن نے بتایا کہ جب اس کے دماغ میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو ڈاکٹر نے کہا کہ میرا بچنا مشکل ہے لیکن پھر میں نے اور میری گرل فرینڈ نے کینسر کے علاج کی تلاش شروع کی۔ ایسے میں ہمیں پتا چلا کہ بھنگ کے تیل سے علاج کیا جاسکتا ہے ، جب میں نے یہ استعمال کرنا شروع کیا تو ایک سال سے بھی کم مدت میں میرا کینسر ختم ہوگیا۔
اپنی فیس بک پوسٹ میں جارجین نے کہا کہ وہ بھنگ کے تیل کے ذریعے کینسر کے علاج کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے اور نہ ہی اس کو بڑھاوا دینا چاہتے ہیں لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس نے کام دکھایا ہے اور میرے 12 ٹیومرز ایک سال سے بھی کم مدت میں ختم کیے ہیں۔