معروف مسلما ن فٹبالر کے سر پر گولی لگ گئی 

معروف مسلما ن فٹبالر کے سر پر گولی لگ گئی 
معروف مسلما ن فٹبالر کے سر پر گولی لگ گئی 

  

بیروت(ڈیلی پاکستان آن لائن)لبنان کے معروف فٹبالر محمد احمد عتوی ایک جنازے میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے دوران گولی سر میں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیروت بندرگاہ کے خوفناک دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے فائر فائٹر کی آخری رسومات کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے روایتی ہوائی فائرنگ کی گئی۔ہوائی فائرنگ کے دوران ایک گولی معروف فٹبالر محمد احمد کے سر پر لگ گئی۔ معروف فٹبالر کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 گھنٹے پر محیط آپریشن کے دوران ان کے سر سے گولی نکال لی گئی۔32 سالہ فٹبالر محمد احمد کو آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ کھلاڑی کی صحت سے متعلق آئندہ 24 گھنٹے نہایت اہم ہیں۔

مزید :

کھیل -