جنگ زدہ افغانستان پر قدرتی آفت ٹوٹ پڑی، 100 سے زیادہ افراد جان سے گئے

جنگ زدہ افغانستان پر قدرتی آفت ٹوٹ پڑی، 100 سے زیادہ افراد جان سے گئے
جنگ زدہ افغانستان پر قدرتی آفت ٹوٹ پڑی، 100 سے زیادہ افراد جان سے گئے

  

 کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنگ زدہ افغانستان کا صوبہ پروان قدرتی آفت کی لپیٹ میں آگیا۔ صوبے میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، اب تک اس آفت کے باعث 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق پروان صوبے کے ضلع چاریکار میں منگل کی رات کو سیلابی ریلا داخل ہوا جس کے باعث 500 گھر بہہ گئے۔ جس وقت سیلابی ریلا آیا تو اس وقت اکثر لوگ سوئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ اپنا بچاؤ نہیں کرپائے اور اس قدرتی آفت کا شکار ہوگئے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ متعدد مکان سیلابی ریلے کے ساتھ آنے والی مٹٰی اور کیچڑ کے تلے دبے ہوئے ہیں جن میں لاشیں بھی موجود ہیں۔ لاشوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -