اسلام آباد، غیرملکیوں کو جاری 6000 ویزوں میں بے ضابطگیاں 

اسلام آباد، غیرملکیوں کو جاری 6000 ویزوں میں بے ضابطگیاں 

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ میں غیر ملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجرا کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال میں ہزاروں غیرملکی شہریوں کو ویزوں کے اجرا میں فراڈ اور بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ غیرملکیوں کو جاری 6000 ویزوں میں پالیسی اور طریقہ پر عمل نہیں کیا گیا جب کہ ابتدائی تحقیقات میں 105 ویزے اب تک بوگس قرار پائے ہیں۔سرکاری دستاویز کے مطابق 13000 سے زائد چینی اور افغان شہریوں کو جاری ویزوں کی تحقیقات ہو رہی ہیں اور وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح کمیٹی کی جانب سے معاملے پر 12 سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ویزے 

مزید :

صفحہ اول -