پلوامہ حملہ،بھارتی چارج شیٹ کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش مسترد کرتے ہیں:پاکستان

پلوامہ حملہ،بھارتی چارج شیٹ کشمیریوں پر مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش مسترد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں فروری 2019ء  کو ہونے والے پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان نے بھارت کی چارج شیٹ مسترد کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لیے جاری کی گئی چارج شیٹ مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان پہلے ہی بھارتی بے بنیاد الزامات کو مسترد کر چکا ہے، بھارتی نیشنل کرائم ایجنسی نے پلوامہ حملے میں پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانا کی جھوٹی کوشش کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی کی من گھرٹ رپورٹ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پاکستان مخالف بیانیہ کے بڑھانے کے لیے تیار کی گئی۔ پاکستان ٹھوس ثبوتوں کی فراہمی پر تعاون کرنے کی پیشکش بھی کرچکا ہے۔زاہد حفیظ چودھری کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے انتخابات سے دو ماہ قبل پلوامہ حملہ کی ٹائمنگ،مرکزی ملزم کا مارا جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ بھارتی انتخابات میں پلوامہ حملہ کا فائدہ کس نے اٹھایا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بھارت کے ممکنہ جھوٹے آپریشن کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کرتا رہا ہے، پاکستان ایئرفورس بھارتی کے 26 فروری کی ناکام مہم جوئی کا منہ توڑ جوا ب دے چکی ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی کے باجود امن کی خاطر پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے اہلکار ابھی نیندن کو چھوڑا تھا۔اس سے قبل بھارتی کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر سمیت 19 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی ہے  چارج شیٹ جموں میں واقع این آئی اے کی خصوصی عدالت میں داخل کی گئی  این آئی اے نے پلوامہ خود کش حملے کے 18 ماہ بعد13 ہزار500 صفحات کی چارج شیٹ فائل کر دی ہے اس چارج شیٹ میں جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر سمیت 19 افراد کا نام بطور ملزم شامل کیا گیا ہے چارج شیٹ میں جیش محمد چیف کے علاوہ ان کے بھائی عبدالروف اصغر اور عمار علوی اور بھیتجے عمر فاروق کے نام شامل کیے گئے ہیں 4 فروری 2019 کو پلوامہ کے لیتھہ پورہ علاقے ہوئے خود کش حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے تھے  اس چارج شیٹ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے چارج شیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے پاس سے فون ملے ہیں جس میں خود کش حملے سے پہلے کے کئی منصوبے اور تصویریں برآمد ہوئی ہیں،
دفتر خارجہ
 

مزید :

صفحہ اول -