شراب لائسنس،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ابھی تک سوالنامے کے جواب نہیں جمع کرائے،نیب کا دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

شراب لائسنس،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ابھی تک سوالنامے کے جواب نہیں جمع ...

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شراب لائسنس کے معاملے پر اٹھارہ اگست تاریخ گزر گئی مگر سردار عثمان بزدا رنے نیب میں سوالنامے کا جواب نہیں کرایا۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو شراب لائنس کیس میں سوالنامے جمع نہ کروانے پر تحریر طورپر ریمائنڈر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔شراب لائسنس کیس سے متعلق نیب نے وزیراعلیٰ کو 25 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا تھا، نیب نے وزیراعلی پنجاب کو جائیدادوں سے متعلق بھی بارہ صفحات پر مشتمل پرفارمہ دیا تھا۔ وزیراعلی پنجاب نے پرفارمہ کے مطابق کوئی بھی جواب نیب کو جمع نہ کروایا۔

نوٹس جواب

مزید :

صفحہ اول -