نواز شریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نا اہل ہو جائینگے:فیاض چوہان

نواز شریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نا اہل ہو جائینگے:فیاض چوہان

  

 لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نا اہل ہونے کی تیاری کرلیں۔ جیل بھرو تحریک چلانی ہے تو نواز شریف خود آئیں، جو نالے اور نالیاں صاف نہیں کرسکتے انہیں ڈوب مرنا چاہیے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اپنے رہنماؤں کی لوٹ مار کا تحفظ چاہتی ہے، اپوزیشن نے ذاتی مفادات کیلئے قانون سازی کی مخالفت کی، آل شریف اور آل زرداری کس انداز سے منی لانڈرنگ کرتے رہے، یہ لوٹ مار کا پیسہ بیرون ملک بھجواتے رہے، اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان کے مستقبل کو مقدم نہیں رکھا، اپوزیشن نے ذاتی مفادات کو ترجیح دی، ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے قانون سازی ضروری ہے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی ضمانت دی، نواز شریف 10 ماہ میں ہسپتال داخل ہوئے نہ علاج کرایا، مولانا فضل الرحمان حلوہ کھائیں گے، زہر نہیں، کورونا کے دوران نواز شریف کیفے میں بغیر ماسک کے بیٹھے تھے، 10 ماہ ہوگئے نواز شریف لندن میں سیرو تفریح کرتے رہے۔ انہوں نے کہا لوٹ مار کو بچانے کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ بل منظور نہیں ہونے دیا گیا، اپوزیشن کی لگائی ہوئی گانٹھیں ہم دانتوں سے کھول رہے ہیں۔

ڈوب مریں 

مزید :

صفحہ اول -