بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر ادا کرنا ہوگا:سپریم کورٹ

بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر ادا کرنا ہوگا:سپریم کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر چاہے مہر معجل ہو یا غیرمعجل فوری ادا کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بغیر اجازت دوسری شادی سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو حق مہر فوری ادا کرنا ہوگا، مہر معجل ہو یا غیر معجل دونوں صورتوں میں فوری واجب الادا ہوگا۔پشاور کے رہائشی محمد جمیل نے اہلیہ کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی تھی، پشاور ہائی کورٹ نے محمد جمیل کو حق مہر فوری ادا کرنے کا حکم دیا تھا، جمیل نے عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کردی تاہم سپریم کورٹ نے حق مہر کی فوری ادائیگی کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کر دی اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواستگزار محمد جمیل کو حق مہر فوری ادا کرنے کا حکم دیا۔  
حق مہر

مزید :

صفحہ اول -