تقسیم اور نفرت کی سیاست کرنے والوں نے کراچی کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا:بلاول بھٹو

تقسیم اور نفرت کی سیاست کرنے والوں نے کراچی کو مسائل کے سوا کچھ نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تقسیم اور نفرت کی سیاست کرنے والوں نے کراچی کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا جبکہ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے.انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو بلاول ہاؤس کراچی میں صوبائی وزیر ریوینیو مخدوم محبوب الزماں اور دیگر پارٹی رہنماوں سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی ضلع غربی میں پی پی پی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی لیاقت علی آسکانی سے ملاقات کی اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری علی احمد جان بھی موجود تھے.۔بلاول بھٹو زرداری نے ضلع غربی کے عہدیداران سے بارشوں کے بعد کی صورت حال سے متعلق استفسار کیا ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے عوام نے تاریخ کی تیز ترین بارشوں کا سامنا کیا ہے،  مجھے فخر ہے کہ اس قدرتی آفت کے موقع پر پی پی کے جیالے شہرقائد کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعلی سے لیکر ایک عام کارکن اور اراکین سندھ اسمبلی عوام میں موجود رہے، شہر قائد کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ کون بحرانوں کے موقع پر ان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، چیئرمین سے  رکن سندھ اسمبلی شمیم ممتاز نے بھی ملاقات کی. شمیم ممتاز نے انہیں شہر قائد کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا اور انہیں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے بارے میں بتایا. بلاول کا کہنا تھا  کہ نفرت کی سیاست نے کراچی کو مسائل کا گڑھ بنانے کی کوشش کی مگر ہم عوام کے ساتھ مل کر اس صورت حال کا مقابلہ کریں گے،  پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی نمائندے اس کڑے وقت میں عوام کے درمیان موجود رہے. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تقسیم اور نفرت کی سیاست کرنے والوں نے کراچی کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا۔
بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -