سانحہ کرائسٹ چرچ کے ملزم برنٹن ٹیرنٹ کو آج سزا سنائی جائیگی

سانحہ کرائسٹ چرچ کے ملزم برنٹن ٹیرنٹ کو آج سزا سنائی جائیگی

  

 کرائسٹ چرچ (این این آئی)سانحہ کرائسٹ چرچ کے ملزم برنٹن ٹیرنٹ کو (آج)جمعرات کودوپہر ایک بجے عدالت کی طرف سے سزا سنائی جائیگی، کراؤن کی طرف سے فراہم کر دہ وکیل ملزم کی طرف سے عدالت کو بریف کریگا۔تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ سانحہ کے ملزم کے خلاف پیر سے شروع ہونے والی سماعت تیسرے روز بدھ کو بھی جاری رہی اس دور ان شہداء کے لواحقین نے اپنے اپنے تاثرات بیان کئے۔دور ان سماعت جسٹس کیمرون مینڈر نے ملزم سے کہاکہ آپ کا یہ قانونی حق ہے کہ آپ عدالت میں کچھ کہنا چاہتے ہیں تو آپ بیان کرسکتے ہیں جس پر ملزم نے نہیں کا جواب دیا۔ اس موقع پر حکومت کی طرف سے فراہم کئے گئے ملزم کے معاون وکیل نے کہاکہ وہ (آج)جمعرات کو ملزم کی طرف سے عدالت کو بریف کرینگے۔توقع ہے کراؤن کی طرف سے ملزم کو پرول کے بغیر زیادہ سے زیادہ سزا سنانے کی درخواست کی جائیگی۔

 سانحہ کرائسٹ چرچ 

مزید :

صفحہ اول -