ہنگامہ آرائی کیس، مریم نواز سمیت دیگر کیخلاف مقدمے میں دہشتگردی دفعات شامل

ہنگامہ آرائی کیس، مریم نواز سمیت دیگر کیخلاف مقدمے میں دہشتگردی دفعات شامل

  

 لاہور (آئی این پی)  نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں مریم نواز سمیت دیگر کیخلاف مقدمے  میں دہشتگردی دفعات شامل کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیب دفتر پر ن لیگی رہنماوں اور کارکنوں کے حملے کے معاملے پر چوہنگ پولیس نے مریم نوازسمیت دیگرکیخلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ لگادی، اب کیس کی سماعت اب انسداد دہشت گردی عد الت میں ہوگی۔ کیس میں گرفتار لیگی کارکن پہلے ہی ضمانت پر رہاہو چکے ہیں جبکہ صرف کیپٹن (ر)صفدرنے ضمانت کرارکھی ہے، نامزد مریم صفدر، رانا ثنااللہ ودیگررہنماوں نے عبوری ضمانت نہیں کرائی۔ رہا ہونیوالے تمام افراد کو اب دہشت گردی عدالت سیرجوع کرنا پڑے گا جبکہ لیگی قیادت 7 اے ٹی اے شامل کرنے کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی۔

مریم نواز 

مزید :

صفحہ اول -