پنجاب میں یوم عاشورپر لاہور سمیت 7 شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی

  پنجاب میں یوم عاشورپر لاہور سمیت 7 شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب کے بڑے شہروں میں عاشورہ محرم پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزارت داخلہ نے 7 شہروں کے موبائل سروس معطلی کے لیے اوقات کار طلب کر لیے ہیں جس کا جلد حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور، شیخوپورہ، راولپنڈی، جہلم، چنیوٹ، اوکاڑہ اور بہاولپور میں عاشورہ محرم پر موبائل سروس بند ہوں گی، نشاندہی والے شہر جلد اوقات کار اور علاقوں کاتعین کریں جنہیں پی ٹی اے کو بھجوایا جائے گا۔

 موبائل فون سروس

مزید :

صفحہ اول -