نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے سیاحت تشکیل، زلفی بخاری کنوینر مقرر

  نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے سیاحت تشکیل، زلفی بخاری کنوینر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک کے طول و ارض میں پھیلے دل کش سیاحتی مقامات اور ملکی سیاحتی استعداد کومکمل طور پر بروئے کار لانے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سیاحت کے حوالے سے حکومتی ترجیحات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اعلیٰ سطحی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت تشکیل دے دی ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اعلیٰ سطحی نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت معاون خصوصی برائے بیرون ملک پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسوس ڈویلپمنٹ زلفی بخاری (بطور کنوینر)،وزارت صنعت و پیداوار، وزارتِ داخلہ، وزارتِ دفاع، وزارتِ مواصلات، وزارتِ ہوا بازی، وزارتِ مذہبی امور اور وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی کے سیکرٹری صاحبان یا ان کے نمائندے (جو گریڈ 21سے کم نہ ہو)، تمام چیف سیکرٹری یا ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چئیرمین متروکہ املاک بورڈ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پر مشتمل ہوگی۔کنوینر سرکاری یا نجی شعبے سے کسی بھی فرد کو کمیٹی میں شامل کرنے کا مجاز ہوگا۔ وفاقی اور صوبائی نمائندگان پر مشتمل کمیٹی کی ذمہ داریوں میں نیشنل ٹورازم اسٹریٹیجی پر عمل درآمد کا جائزہ لینا اور صوبائی و علاقائی سطح پر مختلف اقدامات کو نیشنل سٹریٹیجی اور ایکشن پلان سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔کمیٹی سیاحت کے حوالے سے وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل درآمد اور اس حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لے گی۔
زلفی بخاری

مزید :

صفحہ اول -