افغان صوبے پروان میں موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، 100 سے زائد افراد ہلاک

افغان صوبے پروان میں موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، 100 سے زائد افراد ہلاک

  

  کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان صوبے پروان میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی جس کے باعث کم از کم 100 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔افغان حکام کے مطابق موسلا دھار بارش کے ساتھ سیلابی ریلا گذشتہ رات ضلع چاریکار میں داخل ہوا اور سیلابی ریلے میں علاقے کے 500 گھر اور متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلا ا?یا تو اس وقت متعدد افراد سو رہے تھے جو گھر خالی نہ کرسکے۔ حکام نے بتایا کہ علاقے کے متعدد مکانات سیلابی ریلے کے ساتھ آئی مٹی اور کیچڑ تلے دب گئے جب کہ کیچڑ تلے دبے افراد اور لاشوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جن کی لاشیں نکالی جارہی ہیں۔

 بارشیں 

مزید :

صفحہ اول -