کورونا سے مزید 17افراد جاں بحق، 710نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ملک میں کورونا سے مزید 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6272 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 294456 تک جاپہنچی ہے۔ بدھ کے روز ملک بھر سے کورونا کے مزید 710 کیسز اور 17 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 75 کیسز ایک ہلاکت، اسلام آباد 15 کیسز، سندھ 421 کیسز 15 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 62 کیسز اور ایک ہلاکت، بلوچستان 104 کیسز، گلگت 25 کیسز اور آزاد کشمیر سے 8 کیسز سامنے آئے ہیں۔پنجاب سے کورونا کے مزید 75 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 96466 اور ہلاکتیں 2193 ہو گئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 92301 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مزید 421 کیسز اور 15 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔پورٹل کے مطابق صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 128877 ہے اور ہلاکتیں 2388 ہوگئی ہیں۔بلوچستان سے بروز بدھ سرکاری پورٹل کے مطابق کورونا کے مزید 104 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12664 ہے جب کہ وائرس کے باعث اب تک 141 اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔صوبے میں اب تک سے 11510 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید15 کیسز پورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15546 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 14792 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 8 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2265 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات ہو چکی ہیں۔آزاد کشمیر میں اب تک 2075 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 25 کیسز ہلاکت سامنے آئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2745 اور اموات کی تعداد 65ہو گئی ہے جب کہ 2351افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔بدھ کو خیبر پختونخوا سے کورونا وائرس کے مزید 62 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 35893 ہوگئی۔صوبے میں بدھ کو ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی اور اب تک مجموعی طور پر ہلاک افراد کی تعداد 1249 ہے۔
کورونا ہلاکتیں