اساتذہ اپنی جیب سے کورونا ٹیسٹ کروائینگے،طلبہ پاکٹ منی سے ماسک خریدیں:وزیر تعلیم پنجاب

  اساتذہ اپنی جیب سے کورونا ٹیسٹ کروائینگے،طلبہ پاکٹ منی سے ماسک ...

  

  لاہور (آئی این پی) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ سکول کھلنے پراساتذہ کورونا ٹیسٹ اپنی جیب سے کرائیں حکومت مدد نہیں کرے گی جبکہ طلبا کو ماسک بھی اپنی جیب سے خریدنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسکولز کھلنے پراساتذہ کوکورونا ٹیسٹ خودکرانا ہوگا، سرکاری طور پراساتذہ کے کوروناٹیسٹ نہیں کرائے جائیں گے۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ بغیر کورونا ٹیسٹ اساتذہ کواسکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، کورونا ٹیسٹ اساتذہ اپنی جیب سے کرائیں حکومت مدد نہیں کرے گی۔ وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ طلبہ کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ بغیر ماسک کے سکول میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ طلبہ کو ماسک بھی اپنی جیب سے خریدنا ہوگا، مفت فراہم نہیں کیا جائیگا۔ طلبہ پاکٹ منی کینٹین پر خرچ کرنے کی بجائے اس سے ماسک خریدیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی و سرکاری اسکولوں میں تقریبا15 لاکھ اساتذہ پڑھاتے ہیں، 6 ماہ کے دوران پنجاب حکومت تقریبا9 لاکھ کورونا ٹیسٹ کرسکی۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے بھی کم عرصہ میں 15لاکھ اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کیسے ممکن ہوں گے؟

اپنی جیب سے

مزید :

صفحہ اول -