سٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی تیزی،انڈیکس مزید 569.77پوائنٹس بڑھگیا،ڈالر 20پیسے،سونا 100روپے تولہ مہنگا

سٹاک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی تیزی،انڈیکس مزید 569.77پوائنٹس بڑھگیا،ڈالر ...

  

 کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں بدھ کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس مزید569.77پوائنٹس کے اضافے سے40862.59پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ59.37فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 79ارب1کروڑ46لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت2کروڑ70لاکھ72ہزار شیئرز کم رہا۔گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی کے سبب تیزی دیکھنے میں آئی جس ک سبب کے ایس ای100انڈیکس 40300،40400،40500،40600،40700اور40900پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرگیا تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس569.77پوائنٹس کے اضافے سے40862.59پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 249.82پوائنٹس کے اضافے سے17689.62پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 299.09پوائنٹس کے اضافے سے28565.37پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر416کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 247کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 150میں کمی اور 19میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت74کھرب67ارب50کروڑ81لاکھ روپے سے بڑھ کر75کھرب46ارب52کروڑ27لاکھ روپے ہوگئی۔۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے یونی لیور فوڈزکے شیئرز698.99روپے کے اضافے سے 10199روپے ہوگئی اورکولگیٹ پامولو187.70روپے کے اضافے سے 2767.68روپے ہوگئی جبکہ نیسلے پاکستان220.67روپے اور فلپ موریس 84.97روپے کی کمی سے باترتیب 6006روپے اور 1525.03روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 100روپے کے اضافے سے ایک لاکھ16ہزار500روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3ڈالر کی کمی سے 1920ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی طور پر فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کرایک لاکھ 16ہزار500روپے جب کہ10گرام سونے کی قیمت 86روپے کے اضافے سے99ہزار880روپے ہوگئی البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50روپے کی کمی سے 1380روپے ہوگئی۔مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 20پیسے کے اضافے سے 169روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کے اضافے سے168.35روپے سے بڑھ کر168.40روپے اور قیمت فروخت24پیسے کے اضافے سے168.41روپے سے بڑھ کر168.65روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید168.40روپے سے بڑھ کر168.60روپے اور قیمت فروخت168.80روپے سے بڑھ کر169روپے تک جاپہنچی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 197روپے سے بڑھ کر197.50روپے اور قیمت فروخت 199روپے سے بڑھ کر199.50روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218.50روپے سے بڑھ کر219.50روپے اور قیمت فروخت220.50روپے سے بڑھ کر221.50روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -