نائیجیریا میں پولیو کیسز ختم ہونے کے بعد براعظم افریقہ پولیو سے پاک قرار

    نائیجیریا میں پولیو کیسز ختم ہونے کے بعد براعظم افریقہ پولیو سے پاک قرار

  

 نائیجیریا (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں پولیو سے متاثرہ تین ممالک میں سے ایک نائیجیریا میں بھی پولیو کے کیسز ختم ہوگئے جس کے بعد براعظم افریقا کو پولیو سے پاک قرار دے دیا گیا۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا کہ افریقی ملک نائیجیریا میں وائلڈ پولیو کا خاتمہ ہوگیا ہے جس کے بعد افریقا کو پولیو فری قرار دے دیا ہے۔عالمی ادارہ صحت افریقی ریجنل سرٹیفکیشن کمیشن برائے انسداد پولیو نے بھی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ طویل ویکسی نیشن پروگرام کے بعد افریقا کی 95 فیصد آبادی میں پولیو کے خلاف مدافعت پیدا ہوگئی ہے۔رپورٹس کے مطابق نائیجریا میں وائلڈ پولیو کیسز ا?خری بار 2016 میں رپورٹ ہوئے تھے۔اب دنیا بھر میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے اورپاکستان میں پولیو کے کیسز سب سے زیادہ ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -