وزیراعظم کا پبلک سروسز کی نگرانی اوربہتری کیلئے ٹائیگر فورس سے مدد لینے کا فیصلہ 

   وزیراعظم کا پبلک سروسز کی نگرانی اوربہتری کیلئے ٹائیگر فورس سے مدد لینے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)   وزیراعظم عمران خان نے پبلک سروسز کی نگرانی اور بہتری کیلئے ٹائیگر فورس سے مدد لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹائیگر فورس کے ذریعے ای گورننس سسٹم لانے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں ٹائیگرفورس ای گورننس پلان پر مشاورت کی گئی، معاون خصوصی عثمان ڈار نے مستقبل کی منصوبہ بندی کاجامع پلان پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پبلک سروسز کی نگرانی اور بہتری کیلئے ٹائیگر فورس سے مدد لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹائیگرفورس کے ذریعے ای گورننس سسٹم لانے کی منظوری دے دی، جس کے بعد ٹائیگرفورس کے نوجوان مقامی سطح پر گورننس کے معاملات رپورٹ کرسکیں گے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور صحت کی سہولتوں سے متعلق حکام کو آگاہ کیا جائے گا اور پناہ گاہوں، مارکیٹوں، تعلیمی اداروں اورعوامی مقامات پر سروسز کی فراہمی رپورٹ ہوگی۔ تھانے کچہری، لینڈ ریکارڈ، بجلی چوری اورعوامی شکایات پر بھی نظر رکھ سکیں گے جبکہ سروسز کی فراہمی سے انکار یا رشوت ستانی کی کوشش کورپورٹ کیا جاسکے گا۔
عثمان ڈار 

مزید :

صفحہ اول -