نارووال سپورٹس سٹی کیس، نیب کی احسن اقبال کو مرضی سے پیش ہونیکی اجازت

   نارووال سپورٹس سٹی کیس، نیب کی احسن اقبال کو مرضی سے پیش ہونیکی اجازت

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  احتساب عدالت نے نارووال سپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال سمیت دیگر ملزمان کو ریفرنس دائر ہونے تک مرضی سے پیش ہونے کی اجازت دیدی۔ احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں ہوئی۔ رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تاہم نیب کی جانب سے احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر نہ کیا جا سکا۔ وکیل صفائی نے کہا کہ احسن اقبال کو نیب نے گرفتار کیا لیکن تاحال ریفرنس دائر نہ کرسکا، احسن اقبال کا جسمانی ریمانڈ بھی لیا گیا، جیل بھجوایا گیا مگر ریفرنس دائر نہ ہوا۔ احسن اقبال کے وکیل نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کیس میں اب تک ریفرنس دائر نہ کرنے کی وضاحت نہیں کر سکے، نیب لوگوں کو گرفتار کر رہا ہے، ان پر ایک تلوار لٹکی ہوئی ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس کا ڈرافٹ منظوری کیلئے نیب ہیڈ کوارٹرز کو بھجوا دیا گیا ہے۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -