برطانوی حکومت نواز شریف کو پاکستان کے حوالے نہیں کرے گی، اعتزاز 

برطانوی حکومت نواز شریف کو پاکستان کے حوالے نہیں کرے گی، اعتزاز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف عدالت کو ماموں بنا کر بیرون ملک چلے گئے، برطانوی حکومت انہیں پاکستان کے حوالے نہیں کرے گی، مریم نواز کی پاکستان میں موجودگی نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے واحد مجبوری ہے، حکومت جعلی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کرے، بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف مجرم تو ہیں اور عدالت سے ان کی سزا بھی معطل نہیں ہوئی ہے لیکن حکومت نواز شریف کو برطانیہ سے واپس نہیں لا سکتی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ وفاقی وزیرہوابازی کے واجب القتل والے بیان اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے 5ہزار بندوں کو پھانسی پر لٹکانے جیسے بیانات کے بعد برطانوی حکومت نواز شریف کو پاکستان کے حوالے نہیں کرے گی۔ نواز شریف حکومت اور عدالت دونوں کو ماموں بنا کر باہر چلے گئے جبکہ ان کے ضمانتی شہباز شریف کی انڈرٹیکنگ بھی ماموں بنانے جیسی ہی ہے۔ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاکستان میں موجودگی ان کے واپس آنے کی واحد مجبوری ہے۔ ورنہ ان کے صاحبزادے اور دیگر اہل خانہ تو لندن میں ہی موجود ہیں۔  
اعتزاز احسن

مزید :

صفحہ اول -