مفادات کا تحفظ اور اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، اردوان

 مفادات کا تحفظ اور اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، اردوان

  

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی مشرقی بحیر ہ روم، بحیرہ ایجیئن اور بحیرہ اسود میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے جو کچھ بھی ضروری ہوا وہ کرے گا۔ ہر کسی کو کہتے ہیں ایسا غلط قدم اٹھانے سے گریز کریں جو تباہی کا سبب بن جائے۔صدر اردوان نے بحیرہ اسود میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہونے کے بعد یونان کے ساتھ مشرقی بحیرہ روم اور بحیرہ اسود میں سمندری حدود پر پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی نظر کسی اور ملک کی سرزمین، خود مختاری اور ان کے مفادات پر نہیں ہے لیکن جو کچھ قانونی طور پر اس کا ہے وہ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی ہر کسی سے کہتا ہے کہ وہ ایسا غلط قدم اٹھانے سے گریز کریں جو اس کی تباہی کا سبب بن جائے۔ وہ جو بازنطینی ورثے کا حصہ کہلانے کے بھی لائق نہیں وہ آج یورپی ممالک کی مدد سے غیر منصفانہ اور قزاقانہ حرکتیں کر رہے ہیں جو ظاہر کرتا ہے کہ انھوں نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا ہے۔

 اردوان

مزید :

صفحہ اول -