کیماڑی کو ضلع بنانے سے متعلق درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل  سے قانونی نکات طلب

 کیماڑی کو ضلع بنانے سے متعلق درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل  سے قانونی نکات طلب

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے کیماڑی کو ضلع بنانے سے متعلق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل سے قانونی نکات طلب کر لیے، کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی۔تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کیماڑی ضلع غیر قانونی طور پر بنایا گیا، ضلع بنانے کیلئے مقامی اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا چاہئے تھا۔عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا نئے ضلع کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، ضلع بنانے کا طریقے کار کیا ہے۔ آپ اہم معاملہ عدالت میں لیکر آئے ہیں لیکن آپ عدالت کو مطمئن نہیں کر پا رہے، بعد ازاں عدالت نے سماعت تک ملتوی کر دی۔

 قانونی نکات طلب

مزید :

صفحہ آخر -