ضابطہ اخلاق کی تیاری کے بعد جلد عمرہ کا آغاز ہوگا:سعودی سفیر
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سعودی سفیر نواف المالکی نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق اور ایس اوپیز تیاری کے بعد عنقریب عمرہ کا آغاز ہوگا، خادم حرمین شریفین،سعودی ولی عہد پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی سعودی سفیر نواف المالکی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات مذہبی رشتوں میں جڑے ہیں اور پاکستانی عوام خادم حرمین شریفین کی جلدصحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے دل حرمین شریفین کی محبت میں دھڑکتے ہیں،کورونا میں محفوظ حج کرانے پر خادم حرمین شریفین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقتوں میں پاک سعودی تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔ سعودی سفیر نواف المالکی کا کہنا تھا کہ خادم حرمین شریفین،سعودی ولی عہد پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، سعودی ولی عہد خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھتے ہیں۔،نواف المالکی نے مزید کہا کہ ضابطہ اخلاق،ایس اوپیز تیاری کے بعد عنقریب عمرہ کا آغاز ہوگا۔
سعودی سفیر