پروفیشنل اور کاروباری شخصیات کوآگے لانا ہو گا، آغا طارق سراج

   پروفیشنل اور کاروباری شخصیات کوآگے لانا ہو گا، آغا طارق سراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ٹیپ) نارتھ زون کے 12ستمبر2020ء کو ہونے والے انتخابات میں سابق چیئرمین ٹیپ ٹریول ٹریڈ کی نامور شخصیت آغا طارق سراج کی دبنگ انٹری، بزنس مین پینل کے کلین سویپ کا دعویٰ، ٹریول ٹریڈ کے بحران کے حل اور ٹریڈ کے مستقبل کو بچانے کے لیے پروفیشنل اور کاروباری شخصیات کو سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ ٹیپ ممبران ذہن میں رکھیں اب ہمارے پاس لٹانے کو کچھ نہیں بچا اب نہیں تو کبھی نہیں۔ بزنس مین پینل ٹریول ٹریڈ کی طوفانوں اور بحرانوں میں بھنسی کشتی کوپار لگانے کے لیے میدان میں آیا ہے۔ میاں عامر سعید، مسعود صادق، یوسف رضوی جیسی شخصیات نظر انداز کرنے والی نہیں ہیں۔ ہم نے کارپوریٹ کی 8نشستوں پر 8امیدوار اور ایسوسی ایٹس کی 4نشستوں پر 4امیدوار میرٹ پر دیئے ہیں۔ امید ہے ممبران انصاف کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار کارپوریٹ کلاس کے امیدواروں سابق چیئرمین ٹیپ آغا محمد طارق سراج، چیف ایگزیکٹو ٹریول لیڈ نے گزشتہ روز بزنس مین پینل کی گلبرک سے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا 12ستمبر2020ء کا الیکشن ایک فرد کا الیکشن نہیں ہے پوری ٹریڈ کا الیکشن ہے، کے پی کے سے اسلام آباد اور لاہور سے ملتان تک ممبران کو بیدار ہونا ہو گااور 12ستمبر 2020ء کے الیکشن کو انصاف دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا ہمارے سارے امیدوار میرٹ پر ہیں بے داغ ماضی اور روشن مستقبل کے ضامن ہیں انہوں نے کہا ہم ایک ایک ممبر کے پاس جائیں گے گروپ اور دھٹرے کاانتخاب نہیں ہے پوری ٹریڈ کا انتخاب ہے اگر ممبران نے درست فیصلہ نہ کیا تو پہلے ہی ٹریڈ ٹکے ٹوکری ہے مستقبل میں بھی کوئی پرسان حال نہیں ہو گا۔ آغا محمد طارق سراج نے ٹریول ٹریڈ کی نامور شخصیت اور میاں ٹریول کے چیف ایگزیکٹو میاں عامر سعید کی اہلیہ کی صحت کیلئے سب کودْعا کرنے کی درخواست کی اور کہا میاں عامر سعید اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے مصروف ہیں ہم سب مل کر ان کی انتخابی مہم بھی چلائیں گے اور پورے پینل کو کامیاب کرائیں گے انہوں نے کہا ہماری سیاست خدمت رہنمائی اور دلجوئی کی سیاست ہے جو ذاتی مفادات سے بالاتر ہے۔ 
 آغا طارق سراج

مزید :

صفحہ آخر -