ہوپ پنجاب کے انتخابات،فاؤنڈ ر اور خدمت کے بعد یونائٹڈ گروپ بھی میدان میں آگیا

  ہوپ پنجاب کے انتخابات،فاؤنڈ ر اور خدمت کے بعد یونائٹڈ گروپ بھی میدان میں ...

  

 لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پنجاب کے 19ستمبر 2020ء کو ہونے والے انتخابات کا اہم موڑ، نئے گروپ بننے لگے۔گزشتہ 10سال سے اقتدار میں رہنے والے گروپوں کے خلاف بغاو ت، فاؤنڈر گروپ اور خدمت گروپ حج آرگنائزر کے مفادات کے تحفظ میں ناکام رہے ہیں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے پوری ٹریڈ کا مستقبل داؤ پر لگا دیا۔ 19ستمبر 2020ء کے الیکشن میں فاؤنڈر گروپ اور خدمت گروپ کے خلاف الیکشن لڑیں گے نئی قیادت متعارف کرائیں گے۔ پانچ سینئر حج آرگنائزر کی طرف سے یونائیٹڈگروپ کے قیام کا اعلان۔ ہم آج 50حج آرگنائزر بھی ایک ساتھ گروپ کا اعلان کر سکتے تھے۔ 5فاونڈر ممبران ہیں دونوں دھٹروں سے مایوس حج آرگنائزر ہمارا حصہ ہوں گے۔ اب وقت آگیا ہے نئی قیادت دی جائے۔ 19ستمبر 2020ء کے الیکشن میں 3ایگزیکٹو ممبران کی نشستوں کے لیے 3پرعزم نوجوان ٹریڈ کو دیں گے۔ 19ستمبر 2020ء کے الیکشن میں یونائیٹڈ گروپ کلین سویپ کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار ٹریول، عمرہ سابق چیئرمین ہوپ پنجاب چوہدری طالب حسین، الصبور گروپ کے چوہدری بشیر احمد، ایور شاہین ٹریول کے چوہدری عادل محمود، ایور گرین ٹریول کے اویس جمیل، عرفہ ٹریول کے ملک عبدالخالق نے مشترکہ طور پر کیا انہوں نے کہا یونائیٹڈگروپ پنجاب کے حج آرگنائزر کے دلوں کی آواز اور حج ٹریڈ کا نمائندہ گروپ ہو گا۔ اس کی کوئی کچن کیبنٹ نہیں ہو گی۔ہم حج آرگنائزر کے حقوق کے محافظ ہوں گے۔ ان کو ان کا جائز مقام دلائیں گے۔ ہر کام مشاورت سے کریں گے حساب لینے کا اعلان ہیں نہیں کریں گے حساب دینے کی روایت متعارف کرائیں گے۔ چوہدری عادل نے اس موقع پر کہا یونائیٹڈگروپ کا ابھی کوئی سربراہ نہیں ہے۔ پانچوں فاؤنڈر ممبر ہی ذمہ دارہوں گے مشاورت سے معاملات آگے لے جائیں گے۔ 8ستمبر 2020ء تک پنجاب بھر میں یونائیٹڈگروپ ہی نظر آئے گا۔ فوری طور پر ممبر شِپ کا آغاز کر رہے ہیں ہمارے گروپ میں زبانی جمع خرچ نہیں ہو گا ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی سیاست نہیں کریں گے باہمی احترام دکھ درد میں شریک ہونے کی روایت قائم کریں گے۔ چوہدری بشیر نے کہا پنجاب کے حج آرگنائزر کی طرف سے یونائیٹڈ گروپ کے قیام کی پذیرائی نے ہمارے حوصلے بڑھائے ہیں۔ بہاولپور سے ڈی جی خان اور ملتان سے ٹوبہ ٹیک سنگھ اوکاڑہ سے فیصل آباد اور جھنگ سے گوجرانوالہ تک ہمارے سب سے رابطے ہیں سب دوستوں کو یونائیٹڈگروپ میں خوش آمدید کہیں گے۔ چوہدری طالب نے اس موقع پر کہا یہ گروپ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہو گا سب کا ہو گا سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اویس جمیل نے کہا ہمارے دونوں گروپوں نے ٹریڈ کو مایوس کیا ہے آج تک حساب نہیں لیا گیا۔ عبدالخالق نے کہا یونائیٹڈگروپ پنجاب بھر کے حج آرگنائزر کے دلوں کی دھڑکن بنے گا۔ 

یونائیٹڈ گروپ

مزید :

صفحہ آخر -