سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی  شاہ کے بڑے صاحبزادے  سیّد مظفر علی شاہ انتقال کر گئے

  سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی  شاہ کے بڑے صاحبزادے  سیّد مظفر علی شاہ ...

  

خیر پور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سیّد قائم علی شاہ کے بڑے صاحبزادے سیّد مظفر علی شاہ انتقال کر گئے۔ وہ طویل علالت کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں گزشتہ روز رات گئے جی جیلانی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ سید قائم علی شاہ سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو،وزیر علی سندھ سید مراد علی شاہ، منظور حسین وسان و دیگر رہنماؤں نے  ٹیلی فون پرتعزیت کا اظہار کیا۔

 انتقال 

مزید :

صفحہ آخر -