بحریہ ٹاؤن کراچی میں حالیہ بارشیں لے کر آئیں رحمتیں اور سہاناموسم

 بحریہ ٹاؤن کراچی میں حالیہ بارشیں لے کر آئیں رحمتیں اور سہاناموسم

  

راولپنڈی(پ ر)بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مون سون کی بارشیں اپنے ساتھ لاتعداد رحمتیں اور خوشگوار موسم لے کر آئیں۔ یہ شہرِ بے مثال جدید طرزِ تعمیر، بہترین انفرا اسٹرکچر اور زبردست ٹاؤن پلاننگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔نکاسیِ آب کے جدید نظام کی وجہ سے یہاں نہ سڑکوں پر پانی کھڑا ہوا اور نہ ہی گٹر ابلے بلکہ صاف ستھری سڑکیں بارش میں مزید دھل گئیں۔ ہر سہولت رہائشیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے مسلسل فراہم ہوتی رہی۔ پانی کے بہترین ڈرینج کے باعث بجلی کی فراہمی بھی مسلسل جاری رہی۔زبر دست ٹاؤن پلاننگ،نکاسی آب کا جدید نظام،24/7 بجلی کی فراہمی کی وجہ سے سے بحریہ ٹاؤن کراچی میں بارش زحمت نہیں رحمت ہے۔ 

بحریہ ٹاؤن کراچی میں پانی کا استعمال ہمیشہ ذمہ داری کیساتھ کیا جاتا رہاہے۔ 24\7کام کرنے والا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ گرے واٹر کو پراسس کرکے کنسٹرکشن اور ہورٹی کلچر کے قابل پانی فراہم کرکے پینے کے صاف پانی کی بچت کرتا ہے۔ اسکے علاوہ  پانی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو دیکھتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی میں تقریبا َ  بارہ (12) ڈیم بھی بنائے گئے ہیں تاکہ بارش اور کسی بھی ممکنہ طوفان میں پانی کے ریلوں کو ضائع  ہونے کے بجائے ہر ممکن طریقے سے محفوظ کیا جا سکے۔ حالیہ بارشوں میں ان ڈیمز میں.6 167ملین گیلن تک پانی جمع کرنے کی گنجائش ہے۔ جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی وسائل کی حفاظت کرنا بھی جانتا ہے اور انکو بہتر طریقے سے استعمال کرنا بھی۔  یہی وجہ ہے کہ کسی بھی موسم یا بارشوں سے متاثر ہوئے بغیر پورا سال بحریہ ٹاؤن کراچی کے رہائشیوں تک تمام سہولیات مکمل طور پر پہنچائی جاتی ہیں اب چاہے وہ  اسکولز ہوں یا دفاتر، ہاسپٹل ہو یا پارکس، ڈینزو ہو، سینی گولڈ سنیما ہو یا کارنیول،  بارش یا کوئی اور موسم، بحریہ ٹاؤن کراچی کے رہنے والوں کیلئے پریشانی کا باعث نہیں بنتا۔

مزید :

صفحہ آخر -