فیصل واوڈا ایک بار پھر صحافیوں سے الجھ پڑے، دھمکی آمیز زبان کا استعمال

    فیصل واوڈا ایک بار پھر صحافیوں سے الجھ پڑے، دھمکی آمیز زبان کا استعمال

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا ایک بار پھر صحافیوں سے الجھ پڑے  اور سوشل میڈیا پر ہلکے پھلکے انداز میں کی جانے والی تنقید بھی برادشت نہیں کرسکے۔فیصل واوڈا نے   اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرنا تھی اور اس حوالے سے ان کے پبلک ریلیشنز آفیسر (پی آر او) نے بھی صحافیوں کو مطلع کیا تھا تاہم وفاقی وزیر نے اپنا ارادہ منسوخ کردیا۔اس پر ایک صحافی خلیق کیانی نے ٹوئٹر پر فقط اتنا لکھا کہ فیصل واوڈا نے اپنی روایت برقرار رکھی، اسی ٹوئٹ پر صحافی مبشر زیدی نے تبصرہ کیا کہ 'جوتا نہیں ملا ہوگا'۔اس تبصرے پر فیصل واوڈا سیخ پا ہوگئے اور مبشرزیدی کو جواب دیتے ہوئے بولے کہ' جب ملے گا توآپ کو پڑے گا بھی، تب آپ کو پتہ بھی چل جائے گا'۔ 

فیصل واوڈا

مزید :

صفحہ آخر -