بھارت نے مقبوضہ کشمیر انٹرنیشنلائزڈ کرکے اپنی قبر کھودی، فاروق عبداللہ

بھارت نے مقبوضہ کشمیر انٹرنیشنلائزڈ کرکے اپنی قبر کھودی، فاروق عبداللہ

  

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو خطے کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اپنی قبر خود کھودی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق فاروق عبداللہ نے سری نگر میں میڈیا کوایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے گزشتہ برس 5 اگست کو کشمیر کو انٹرنیشنلائزڈ کردیا اور خود اپنے ہاتھوں سے اپنی کھودی جو اس سے قبل کبھی نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد ایک شان دار چیز ہوئی کہ کشمیر بین الاقوامی مسئلہ بن گیا ہے، بھارتی حکومت اس مسئلے کو ختم کرنے کے قابل نہیں ہے۔مقبوضہ خطے کے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس کے بعد تین مرتبہ بحث ہوئی اور یہ مذاکرہ جاری رہے گا۔انہوں نے امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔فاروق عبداللہ کاجوبائیڈن سے متعلق کہاکہ وہ امریکا کا صدر بننے کے لیے مقابلہ کررہا ہے اور ریکارڈ پر کہہ چکے ہیں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حیثیت بحال کی جائے اور ان پر مسلط وحشیانہ حملے بند کیے جائیں۔ 

 فاروق عبداللہ

مزید :

صفحہ آخر -