متروکہ وقف املاک بورڈ کا ممبر طارق شاہ مرحوم کی یا د میں تعزیتی اجلاس

  متروکہ وقف املاک بورڈ کا ممبر طارق شاہ مرحوم کی یا د میں تعزیتی اجلاس

  

لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبر طارق شاہ مرحوم کی یا د میں چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ہندو سکھ رہنما اور بورڈ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں مرحوم طارق شاہ کی ٹرسٹ بورڈ کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔بعد ازاں پاکستان سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گرودواروں میں ہونے والے تعمیراتی کاموں اور دیگر اہم امورکا جائزہ لیا گیا۔اس اجلاس میں جوتی جوت اورنومبر میں بابا گرونانک کے جنم دن کی تیاریوں کے  حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔سکھ رہنماؤں نے شیخوپورہ سانحہ کے سلسلے میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور دیگر تیرقیاتی کاموں کی منظوری دی۔

اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -