مسلم لیگ ق نے کورونا بحران میں مثالی خدمات سرانجام دیں، مونس الٰہی

مسلم لیگ ق نے کورونا بحران میں مثالی خدمات سرانجام دیں، مونس الٰہی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر موثر عملدرآمد کیلئے درکار فنڈز فوری جاری کیے جائیں، پاکستان مسلم لیگ نے کورونا وائرس بحران میں عوام کیلئے مثالی خدمات سرانجام دیں، تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کی آگہی کیلئے بھی پاکستان مسلم لیگ اور ایکو فرینڈز تربیت کا اہتمام کریں، مسلم لیگی کارکن پنجاب بھر میں اپنی جان خطرہ میں ڈال کرعوام میں فیس ماسک، سینی ٹائزرز اور آگہی فراہم کرتے رہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ اور ایکو فرینڈز کے تحت ہونے والی ویڈیو کانفرنس کی بریفنگ کے بعد کیا جس کا موضوع ڈیزاسٹر مینجمنٹ تھا۔ مونس الٰہی کو بریفنگ ایڈوائزر پاکستان مسلم لیگ رضوان ممتاز علی نے دی۔ بریفنگ کے دوران مونس الٰہی نے رضوان ممتاز علی کو پاکستان مسلم لیگ کو متحرک کرنے، پارٹی میں ٹیم کلچر اور ہم آہنگی کو فروغ دینے پر خصوصی مبارکباد دی۔ مو نس الٰہی نے پاکستان مسلم لیگ اور ایکو فرینڈز کے کارکنوں کو15 ستمبر سے تعلیمی اداروں میں جا کر ایس ا و پیز کی عملی تربیت کا پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ 

مونس الٰہی

مزید :

صفحہ آخر -