عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر کامیابی سے جاری،اسلم اقبال 

  عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر کامیابی سے جاری،اسلم اقبال 

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ انصاف، میرٹ اور قانون کی بالادستی کی بات کی ہے میرٹ اور انصاف کی بنیاد پر ہی عوام کا استحصال کرنے والے مافیازپر ہاتھ ڈالا گیا ہے عمران خان گھبرانے والالیڈر نہیں بلکہ مخالفین ان سے گھبراتے ہیں  یہی وجہ ہے کہ 40سال تک ایک دوسرے کو گالیاں دینے والی دوجماعتیں آج ایک دوسرے کی تعریفیں کرتی نظر آتی ہیں  ان کے اتحاد کا واحد مقصد یہی ہے کہ کسی طرح عمران خان سے جان چھوٹے اور احتساب کا عمل ختم ہو  ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن عیاں ہوچکی ہے اور انہیں غریب قوم کی لوٹی ہوئی رقم کا حساب دینا پڑے گا۔ یہ عناصر یاد رکھیں آنے والا وقت بھی تحریک انصاف کا ہی ہے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ان خیالات کا اظہار سمن آباد میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کے سفر کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، عوام کی امنگوں، اور ضروریات کے مطابق ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر 40سال تک مسلط رہنے والی دو جماعتوں نے ہر ادارے کو تباہ کیا، جس محکمے میں ہاتھ ڈالیں بگاڑ نظر آتا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت اس بگاڑ کو ٹھیک کرنے کے لئے نیک نیتی سے کوشاں ہیایک سوال کے جواب میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب میں 20کلو آٹے کا تھیلا 860روپے میں مل رہا ہے اور پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں سرکاری نرخوں پر آٹا دستیاب ہے۔ امید ہے کہ وفاقی حکومت کی کمیٹی تین چار روز میں چینی کی قیمت طے کرے گی جس پر پورے صوبے میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے سمن آباد کے علاقے میں سیوریج پائپ لائن کے منصوبے کاافتتاح کیا اور کہا کروڑوں روپے کی لاگت سے اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے لوگوں کو نکاسی آب کے مسئلے سے نجات ملے گی۔

میاں اسلم اقبال 

مزید :

صفحہ آخر -