فٹیف کے نام پر عمران خان کو ہٹلر نہیں بننے دینگے،احسن اقبال

فٹیف کے نام پر عمران خان کو ہٹلر نہیں بننے دینگے،احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے نام پر عمران خان کو پاکستان کا ہٹلر نہیں بننے دیں گے۔احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایک سال ہو گیا لیکن نیب میرے خلاف ریفرنس دائر نہیں کر سکا، مجھے گرفتار بھی کیا گیا، جیل میں بھی رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ آج ضمانت کے بعد میری ساتویں پیشی تھی۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کا جرم بار بار کروں گا، کیا شراب کا پرمٹ دینا ٹھیک ہے لیکن کھیلوں کا انفرااسٹرکچر تعمیر کرنا کرپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا صرف ایک ایجنڈا ہے کہ مخالفین کی کردار کشی کرو۔احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہی۔ گزشتہ روز سینیٹ سے مسترد ہونے والے بلوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے نام پر پاکستان کو فاشسٹ ریاست نہیں بننے دیں گے۔
فٹیف کے نام

مزید :

صفحہ آخر -