حکومت نوازشریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے،رانا مشہود
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے نیوز لیٹر کے نام سے میگزین لانچ کر دیا۔ نیوز لیٹر میگزین کی لانچنگ تقریب میں رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود، ملک محمد احمد خان، عطااللہ تارڑ،خواجہ سلمان رفیق،سعدیہ عباسی عمران گورایہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ن لیگی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی صحت کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر عدالت اور حکومت کو جمع کروائی جاتی رہی۔حکومت مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے نوازشریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے، چہل قدمی کرتے ہوئئے ان کی ایک تصویر سے بھونچال آ جاتاہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز پر 7 اے ٹی اے لگانا حکومتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،گذشتہ روز ماڈل ٹاؤن پارٹی آفس میں مسلم لیگ ن کے ریسرچ ونگ کے زیر اہتمام پارٹی کا نیوز لیٹر نامی میگزین کی لانچنگ تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پررانا مشہود احمدنے کہاکہ حکومت نان ایشو کو ایشو بنارہی ہے۔ ہمارے ورکر چارج ہیں حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔
صحت پر