پولیس نے 9 ویں، 10 ویں محرم کیلئے سخت سکیورٹی پلان مرتب کر لیا 

 پولیس نے 9 ویں، 10 ویں محرم کیلئے سخت سکیورٹی پلان مرتب کر لیا 

  

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے 9 ویں اور 10 ویں محرم کے لیے سخت سکیورٹی پلان مرتب کر لیا۔ شہر میں 15 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔ جلوس کے روٹ کو خاردار تاروں، بیرئیرز اور عارضی قناتیں لگا کر محفوظ بنایا جائے گا۔ روٹ کے راستوں پر کرایہ داروں اور ہوسٹلز میں رہائش پذیر افراد کے کوائف چیک کرنے کے ساتھ ساتھ شورٹی بانڈز لیے جائیں گے۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے شہر میں ڈبل سواری پر پابندی، جلوس کے روٹ پر موبائل و انٹرنیٹ سروس کی بندش اور دیگر انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 6 ڈی ایس پی، 72 انسپکٹرز، 121 پٹرولنگ افسران اور 1390 وارڈنز تعینات ہونگے۔ 

سکیورٹی پلان

مزید :

صفحہ آخر -