سماجی خدمت کے پلیٹ فارم ”مل کر ڈاٹ کام“نے رجسٹریشن کا آغاز کردیا

سماجی خدمت کے پلیٹ فارم ”مل کر ڈاٹ کام“نے رجسٹریشن کا آغاز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سماجی خدمت کے ایک پلیٹ فارم ’مل کر  milkar.com‘ نے رضاکاروں اور کمیونیٹی سروس تنظیموں کو جوڑنے کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق سماجی خدمت کا پلیٹ فارم ’مل کر‘ اس وقت صحت کی دیکھ بھال کا کام کرنے والی تنظیموں کی شراکت کے ساتھ کام کر رہا ہے تا کہ یہ انہیں رضاکاروں کی ایک بڑ تعداد کے ساتھ جوڑ سکے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر بچوں میں فی ہزار زندہ بچوں کی پیدائش میں شرح اموات 69.3 فیصد ہے۔علاوہ ازیں 2019 کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سالانہ تقریباً 60 ہزار کے قریب بچے امراض قلب کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جن میں سے تقریباً 25 فیصد بچوں کو فوراً سرجری کی ضرورت ہوتی ہے لیکن فنڈز اور وسائل کی کمی کی وجہ سے بہت سے بچے اپنی زندگی کے ابتدائی برسوں میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔دیگر تنظیموں کی طرح ’مل کر‘ نے بھی پاکستان کی چلڈرن ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن (پی سی ایچ ایف)، انڈس اسپتال، صحت اور تعلیم کی ترقی کی تنظیم (ایچ اے ای ڈی او)، پریوینٹیو ایجوکیشن ہیلتھ اورینٹڈ فاؤنڈیشن (پی ای ایچ او)، سیف پاکستان ویلفیئر ٹرسٹ (ایس پی ڈبلیو ٹی)، الخدمت فاؤنڈیشن اور اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کی ہہے تاکہ یہ کمیونٹی سروس پلیٹ فارم وسیع سطح پرصحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنا سکیں۔اس پلیٹ فارم کا ہمارے معاشرے کے لیے ایک پیغام ہے وہ یہ ہے کہ ’جو تنہا نہیں وہ مل کر ممکن ہے‘۔’مل کر‘ کے ایک بیان کے مطابق ’یہ پلیٹ فارم لوگوں، ان کی صلاحیتوں کو جوڑ کر ایک روشن مستقبل کی طرف جانے کا راستہ ہے‘۔
ملکر ڈاٹ کام

مزید :

صفحہ آخر -