متبادل پلاٹ نہ دینے کے خلاف دائردرخواست، ڈی جی ایل ڈی اے ریکارڈ سمیت آج طلب

متبادل پلاٹ نہ دینے کے خلاف دائردرخواست، ڈی جی ایل ڈی اے ریکارڈ سمیت آج طلب

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے متبادل پلاٹ نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو ریکارڈ سمیت آج 27اگست کو طلب کرلیاہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے فیض محمد ودیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ ایل ڈی اے نے سکیم کے لئے اراضی ایکوائر کی، سکیم کے لئے درخواست گزار کی اراضی بھی ایکوائر کی گئی، ایل ڈی اے اراضی ایکوائر کرنے پر معاوضہ اور متبادل پلاٹ دینے کا وعدہ کیا، ایل ڈی اے اب درخواست گزار کو متبادل پلاٹ الاٹ نہیں کررہا۔ 

متبادل پلاٹ

مزید :

صفحہ آخر -