ڈی جی نیب شہزاد سلیم لاہو نارووال روڈ کی تعمیر کے فنڈز میں گھپلوں کی رپورٹ سمیت آج طلب

ڈی جی نیب شہزاد سلیم لاہو نارووال روڈ کی تعمیر کے فنڈز میں گھپلوں کی رپورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے لاہور نارووال روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کے جواب پر عدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کو لاہو نارووال روڈ کی تعمیر کے فنڈز میں گھپلوں کی رپورٹ سمیت آج 27اگست کوطلب کر لیا،عدالت نے رکن صوبائی اسمبلی سردار رامیش سنگھ اروڑا کوکیس میں فریق بننے کی اجازت بھی دے دی۔ عدالت میں سردار رامیش سنگھ اروڑا کی طرف سے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور سے نارووال جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، تعمیر کے لئے فنڈز جاری کر کے منصوبہ مکمل کرنے کا حکم دیا جائے،لاہورنارووال روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف بنیادی درخواست شکرگڑھ بار ایسوسی ایشن نے دائر کررکھی ہے۔
ڈی جی نیب

مزید :

صفحہ آخر -