حکومت الزام تراشی کے بجائے عوام کو ریلیف دے:قمر زمان کائرہ

  حکومت الزام تراشی کے بجائے عوام کو ریلیف دے:قمر زمان کائرہ

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے ٹویٹ پر پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلیک میلنگ اور این آر او کی باتیں کرکے وزیر اعظم کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں اپوزیشن ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں ڈریکولین قانون سازی نہیں ہونے دیگی قومی مفاد میں جو قانون سازی مطلوب تھی اپوزیشن نے اسکی حمایت کی حکومت غیر قانونی اختیارات حاصل کرنے کیلئے جو قانون لائے گی اپوزیشن اسے روکے گی حکومت بلیک میلنگ جیسے الزام لگا کر اپوزیشن کو بلیک میل کر رہی ہے قمر زمان کائرہ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ اپوزیشن نے کبھی حکومت سے این آراو مانگا نہ بلیک میل کیا یہ کٹھ پتلی حکومت کسی کو این آر او دے بھی نہیں سکتی عمران خان اپنی ناہلی اور ناکامی چھپانے کیلئے این آر او کی کہانی دہراتے رہتے ہیں کیا بجلی چینی آٹا اور پٹرول سستا کرنے میں اپوزیشن رکاؤٹ ہے الزام تراشی کے بجائے حکومت عوام کو ریلیف دینا شروع کرے نیب اور ریاستی مشینری کا امتیازی اور ناجائز استعمال بند ہونا چاہیے۔وزیراعظم  اور انکی ٹیم کی کارکردگی تو صفر ہے،یہ صرف الزام تراشی میں ماہر ہیں۔

قمر الزمان کائرہ 

مزید :

صفحہ آخر -