اراضی ریکارڈ سینٹر پنڈی بھٹیاں کا افسر رشوت لیتے گرفتار

  اراضی ریکارڈ سینٹر پنڈی بھٹیاں کا افسر رشوت لیتے گرفتار

  

 لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن گجرانوالہ اوراینٹی کرپشن ڈی جی خان کی کامیاب کارروائی،اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے اراضی ریکارڈ سینٹر پنڈی بھٹیاں سے کیش افسر مظہر حسین کو 50 ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیاجبکہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے موضع دالانہ سے 361 کنال سرکاری زمین واگزار کروا لی،تفصیلات کے مطابق ملزم مظہر حسین کو اینٹی کرپشن گجرانوالہ کے سرکل آفیسر اور جوڈیشل مجسٹریٹ پنڈی بھٹیاں نے ٹریپ ریڈ کر کے پکڑاہے،رقم برآمد کرکے ملزم کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کروایا گیاہے،اسی طرح اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے موضع بٹک تحصیل دیپا لپور میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ کروائی کرتے ہوئے 219 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا کے محکمہ مال کے حوالے کر دی۔ واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 6 کروڑ سے زائد ہے۔ اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے موضع دالانہ سے 361 کنال سرکاری زمین واگزار کروا لی۔ واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 1 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے،ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہناہے کہ بدعنوانی اور رشوت ستانی جیسے مکروہ فعل سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔سرکاری اداروں سے کرپشن کا خاتمہ ہماری منزل ہے،اینٹی کرپشن پنجاب کا صوبہ بھر میں قبضہ مافیا اور بدعنوان پٹرول پمپ مالکان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن پنجاب نے سرگودھا، راولپنڈی، ساہیوال، گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویڑن میں کئی پٹرول پمپ سیل کر دئیے ہیں۔ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے 12 پٹرول پمپ چیک کئے۔ ان میں سے 3 کو سیل جبکہ 5 پٹرول پمپس کو مقدار میں کمی اور اوور چار جنگ پر جرمانے، بہاولپور میں لیز پیریڈ گزر جانے کے باوجود چلنے والے 6 پٹرول پمپس سیل،ڈی جی خان میں چار کو اوور چار جنگ، مقدار میں کمی پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔اسی طرح اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن نے بھی ڈی جی کی ہدایت پر رات گئے ایک پٹرول پمپ کو زیادہ دام وصول کرنے پر 20 ہزار جرمانہ عائد کیاگیاہے۔

رشوت  

مزید :

صفحہ آخر -