سرمایہ کاری پاکستان کو تبدیل  کر سکتی ہے، ڈپٹی چیئر مین سینٹ 

  سرمایہ کاری پاکستان کو تبدیل  کر سکتی ہے، ڈپٹی چیئر مین سینٹ 

  

ا سلام آباد (این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری پاکستان کو تبدیل کر سکتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہاکہ وزیر فواد چوہدری صاحب کی اپوزیشن میں کافی عزت ہے، دنیا تبدیل ہو رہی ہے۔سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ دنیا رینیوایبل انرجی کی طرف جا رہی ہے، چائنہ ٹیکنالوجی اور انرجی میں ترقی کر چکا ہے، چائنہ پاکستان کو انرجی سیکٹر میں پوی سپورٹ فراہم کرے گا۔سلیم مانڈی والا نے کہاکہ ہم فوسل فیولز پر ٹرانسپورٹ سیکٹر اور انرجی سیکٹر میں بہت انخصار کرتے ہیں، چین کی جانب سے نجی سیکٹرز میں بھی شراکت داری کے لیے تعاون دستیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کار اور بس مینوفیکچررز کو اب آگے آنے کی ضرورت ہے، ان کی 20 سے 30 فیصد پیداوار الیکٹرک وہیکلز کی ہونی چاہیے۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہاکہ بڑے شہروں میں آلودگی کے حوالے سے بڑے مسائل ہیں، اس طرح کی کاوشوں سے آلودگی پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔

  ڈپٹی چیئر مین سینٹ

مزید :

صفحہ آخر -