آڈیٹر جنرل، وفاق کے ماتحت نہیں خود مختار ادارہ ہے، وزارت خزانہ کو خط

  آڈیٹر جنرل، وفاق کے ماتحت نہیں خود مختار ادارہ ہے، وزارت خزانہ کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان وفاق کے ماتحت ادارہ نہیں ہے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان آزاد اور خود مختار ادارہ ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے وزارت خزانہ کو  لکھے گئے ایک خط میں آڈیٹرجنرل نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان، وزیر اعظم کو رپورٹ کرنے کا پابند نہیں۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان، صدر مملکت کو رپورٹ پیش کرتا ہے، آڈیٹرجنرل کے خط میں کہا گیا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان پر آئین کے آرٹیکل 170 ٹو کا اطلاق نہیں ہوتا۔انھوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا آڈٹ اس کے اپنے قانون کے مطابق ہوسکتا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ضروری خریداری کا آڈٹ ہوسکتا ہے۔ آڈٹ کیلیے آزاد، خودمختار آڈیٹر تعینات ہوسکتا ہے۔ وزارت خزانہ آزاد ادارہ نہیں ہے۔ وزارت قانون کی پیش کی گئی وضاحت درست نہیں ہے۔آڈیٹرجنرل کے خط میں مزید کہا گیا کہ بیرونی آڈیٹرز نے کبھی بھی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا آڈٹ نہیں کیا۔خط کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا آڈٹ روک رکھا ہے۔ وزارت خزانہ سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے خلاف غیر شائستہ زبان روکی جائے۔
آڈیٹر جنرل

مزید :

صفحہ آخر -